مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کی قومی برآمدات کا حجم جنوری 2026کے دوران 374 ملین ڈالر رہا جو سالانہ بنیاد پر 19.48 فیصد زیادہ ہے۔ سٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی)کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2026کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 374ملین ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2025میں برآمدات سے 313ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
ایس بی پی کے مطابق 2025ئکے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی مجموعی برآمدات سے 4180 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران اوسط ماہانہ برآمدات کی مالیت 348.33 ملین ڈالر رہی ہے۔ 2025 کے دوران شعبے کی سب سے زیادہ برآمدات 437ملین ڈالر دسمبر میں کی گئیں جبکہ فروری میں برآمدات کی مالیت سب سے کم 305 ملین ڈالر رہی۔ دسمبر2025کے مقابلے میں جنوری 2026کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 63 ملین ڈالر یعنی 14فیصد کمی ریکارڈکی گئیـ









