دبئی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق صائم ایوب کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان شاندار کارکردگی کے باعث 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔
اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک درجے تنزلی سے 35 ویں اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کے سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر چلے گئے۔









