آئی سی سی 217

آئی سی سی کا پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو جی ایم کا عہدہ دینے پر غور

دبئی (ر پورٹنگ آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سابق چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کو جنرل منیجر کا عہدہ دینے پر غور شرورع کر دیا گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم خان کو جنرل منیجر آئی سی سی کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا جس کیلئے وہ اگلے ہفتے دبئی میں آئی سی سی کو انٹرویو دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا کے جیف الار ڈائس آئی سی سی جنرل مینجر کے عہدے پر گزشتہ 8 سال سے فائز تھے۔واضح رہے کہ رمیزراجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں