دبئی (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی .
جمعہ کو پریکٹس کریگی،چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔