آئی سی سی پلیئرز رینکنگ، ٹیسٹ بیٹرز میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار

لندن (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹوئنٹی میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ٹمبا باووما ایک درجہ ترقی کے بعد5ویں نمبرپرآگئے۔ سری لنکا کے کمینڈو مینڈس کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن جبکہ پاکستان کے سعود شکیل12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر جبکہ پاکستان کے اسپنرنعمان علی کی چھٹی پوزیشن ہے، بھارت کے محمد سراج3درجہ ترقی کے بعد12ویں نمبرپرآگئے۔

پاکستان کے ساجد خان کا بھی21واں نمبر،شاہین آفریدی22ویں نمبرپرموجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیاکے مچل مارش13درجہ ترقی کے بعد10ویں نمبر پر آگئے۔ صاحبزادہ فرحان کی ایک درجہ ترقی،12واں نمبر مل گیا۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان6درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے۔ٹاپ ٹین میں پاکستان کے ابراراحمد اور سفیان مقیم شامل ہیں، ابراراحمد 7ویں اور سفیان مقیم 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔