ابو ظہبی(ر پورٹنگ آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021، سپر 12 رائونڈ میں(آج)بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش اوردوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا ،دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔