سڈنی (ر پورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے ، پیٹ کمنز نائب کپتان ہوں گیآشٹن اگر، جوش ہیزل ووڈ، میچل مارش اور گلین میکسویل ٹیم میں شامل ہوں گے ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک ،مارکوس اسٹوئنس، میچل سویپسن، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ ٹریولنگ ریزور کھلاڑیوں میں ڈین کرسٹین، نیتھن ایلس اور ڈینئیل سیمس شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔