دبئی(رپورٹنگ آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی واگھیلا کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی۔ آل راؤنڈر پر یہ پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث لگائی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں میچ آفیشلز کی شکایت پر کیا گیا۔آئی سی سی کے ایونٹ پینل نے پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے اگلے میچ میں اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کا ایکشن غیر قانونی ہے۔









