اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن)آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی انڈر 19 اسکواڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوگیا۔اسکواڈ دوپہر 12 بجے دبئی سے بذریعہ مانچسٹر، برج ٹاؤن کیلئے روانہ ہوا،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے،عبدالوحد بنگلزئی دس روز دبئی میں آئیسولیشن کریں گے، آئیسولیشن کے دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالوحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔
انہوںنے کہاکہ غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں،دونوں کھلاڑی آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔