علیم ڈار 144

آئی سی سی بھی علیم ڈار کے اسٹائلش اسٹروکس کا دیوانہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے اسٹائلش اسٹروکس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا۔آئی سی سی نے ٹوئٹر پر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ایک کِلپ شیئر کیا جس میں انہیں بلّا تھامے کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی نے علیم ڈار کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا کہ علیم ڈار اپنے بیٹ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے تھے اسی لئے یہ ہمارے آفیشلز میں آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں