آئی جی جیل

آئی جی جیل کاصوبے کی جیلوں میں اہلکاروں کی کارکردگی۔نظم و ضبط اور تلاشی کے عمل پر عدم اعتماد۔ مراسلہ جاری

جعفر بن یار

رپورٹنگ نیوز کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پنجاب بھر کی

جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے محکمہ جیل کے آفیشل واٹس ایپ گروپوں میں بھجوائی جانے والی ویڈیوز میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔جیل گارد کی کاردگی اورآمدورفت کے دوران تلاشی سے متعلق جار ی سرکاری مراسلہ کی کاپی رپورٹنگ نیوز نے حاصل کر کے پول کھول دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ

محکمہ جیل کے سربراہ میاں فاروق نذیر نے جیل ملازمین کے نظم و ضبط اور دیگر انتظامات کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔۔۔جس پر آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے
مراسلہ کے مطابق جیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ گروپوں میں بھجوائی جانے والی ویڈیوز میں نقائص پائے گئے

ہیں۔جس کے بعد
جیل گارد کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا گیا
جیل گارد کو دوران ڈیوٹی تمام ضروری سامان میسر کیا جانا چاہیے۔مراسلہ میں آئی جی جیل کا بڑا حکم۔اس کے علاوہ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ
جیلوں میں ڈیوٹیوں پر جانے والے ملازمین کی سامان کی چیکنگ کرنے کے لئے افسر موقع پر موجود ہوں گے
گرمی اور بارش کے وقت جیل گارد کو ہر صورت چھتری فراہم کی جائے گی۔ آئی جی جیل کا بڑا حکم۔۔ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ
آئندہ ہر سپرنٹنڈنٹ جیل ملازمین کے لئے وسل۔ٹارچ۔چھتری اور ایمرجنسی لائٹ فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

آئی جی جیل کی جانب سے جاری مراسلہ کی کاپی پنجاب کے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو بھجوا دی گی ہے