آئی جی جیل 450

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کی سالانہ انسپکشن کر لی

جعفر بن یار

سیلالکوٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ نے آئی جی کا بھرپور استقبال کیا
جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی-
آئی جی جیل
آئی جی جیل

آئی جی جیل نے کچن،ہسپتال، فیکٹری، ملاقات شیڈ، خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ و دیگر قیدی بارکس کا معائنہ کیا ہے- جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ نے مکمل بریفنگ دی
آئی جی جیل
آئی جی جیل

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے-
آئی جی جیل
آئی جی جیل

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے مکمل پریڈ گراونڈ اور جیل ہسپتال کی تزئین و آرائش جیسے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا
آئی جی جیل

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آفیسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انھیں محکمہ جیل خانہ جات کے عملہ کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے- آئی جی کا کہنا تھا کہ جیل ملازمین کو سہولیات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔۔وزیر اعلی جیل ملازمین سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں