جعفر بن یار
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کی جیلوں میں سرپرائز وزٹ کئے جا رہے ہیں،،،، آئی جی جیل پنجاب مرزا شاھد سلیم بیگ خود جیلوں میں اچانک چھاپے مار رہے ہیں،،،
ذرائع نے بتایا ہے کہ سربراہ محکمہ جیل کی جانب سے قصور جیل کا اچانک دورہ کیا گیا، ،،دورے کی اطلاع جیل انتظامیہ کو معلوم نہ تھی، ،،آئی جی کی جانب سے جیل کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا گیا، ،،،
دورے کے دوران آئی جی نے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر جیل ملازمین کو معطل کر دیا ہے،،جن ملازمین کو معطل کیا گیا ان میں ڈسپنسر حافظ محمد یونس ،وارڈر 9859 عابد حسین، وارڈر 11581 الطاف حسین ،،اور وارڈر 9549 خالد ساجد شامل ہین،،، آئی جی جیل کے حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ غلام سرور ثمرہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ،،
آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،،،، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کیا جائے گا ،،،،ان کا مزید کہنا تھا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،،