لاہور ہائی کورٹ

آئی جی، سی سی پی او کی نو مئی کیسز میں بطور ملزم طلبی کے لئے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی، سی سی پی او کی نو مئی کیسز میں بطور ملزم طلبی کے لئے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکار موجود تھے .

ٹرائل کورٹ میں دو پولیس اہلکاروں نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کی۔دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کو کیسز سماعت کرنے والے ججز کے نام پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔