اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )رہنما تحریک انصاف شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف 7ویں اور 8ویں قسط کو پیشگی شرائط سے منسلک کرے گا ۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا پالتو جانور ،بجلی ، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر سبسڈی ختم کرنا ہوگی ، جبکہ پرووڈنٹ فنڈز، انکم ٹیکس اضافے پر چھوٹ اور سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا ہم ان کو اگلے مالی سال تک ملتوی کردیا تھا ۔ سعودی عرب اور چین کی مدد بھی ان حالات سے منسلک ہے