وزیرداخلہ 224

آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومتوں کی مجبوری ہے ، شیخ رشید

روالپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومتوں کی مجبوری ہے جب تک ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی اس وقت تک پاکستان آئی ایم ایف سے قرضہ لیتا رہے گا پاکستان امریکہ چین دونوں کے ساتھ یکساں برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہیں کابینہ میں ردوبدل کی کوئی بات نہیں ہوئی اس سال بھی پانچ فروری یوم کشمیر شان وشایان طریقے سے منائیں گے

پیر کے روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں غربت نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں سردی کے شدید موسم میں لوگ ادویات اور خوراک سے محروم ہیں اس بارے میں عالمی دنیا کو آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی ظالم فوج نے پانچ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا بھارتی افواج کے مظالم بڑھتے جارہے ہیں دنیا کو اپنا ضمیر جنھجوڑنا ہوگا پاکستان اس سال بھی پانچ فروری یوم کشمیر شان وشایان طریقے سے منائے گا پانچ فروری کو لال حویلی میں بھی پروگرام منعقد کیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اسی ماہ چین کا دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ ہمالیہ سے بلند شہد سے میٹھی دوستی ہیں چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں لیکن ہم کسی ایک ملک کو دوسرے ملک پر ترجیح نہیں دیں گے امریکہ اس وقت سپر پاور ہیں ہم دونوں ممالک کے ساتھ یکساں برابری کی سطح پر تعلقات کے خواہاں ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری مجبوری ہیں جب تک ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوجاتی اس وقت تک آئی ایم ایف کے پاس ہر حکومت جاتی رہی ہے ماضی میں ہم اسی طرح حکومتوں پر تنقید کرتے تھے جس طرح موجودہ اپوزیشن آئی ایم ایف کے پاس جانے پر حکومت پر تنقید کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں اب مزید کوئی ردوبدل کا کوئی امکان نہیں اور نہ میری وزارت کو تبدیل کیا جارہا جب مجھ سے اس بارے میںپوچھے جائے گا تب میں اپنی معروضات پیش کردوں گا شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کوئی صدارتی یا آمرانہ نظام نہیں آرہا یہ میڈیاکی قیاس آرائیاں ہیں

وزیراعظم عمران نے اس بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا جس وزیر نے اس بارے میں بات کی اسی اس کے بارے میں پوچھا جائے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا اسی سال نالہ لئی پر وینگ روڈ منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے اور لوگوں سے زمین مارکیٹ کے لحاظ سے خریدی جائیگی ۔جس سے اس علاقے میں غربت کا خاتمہ ہوگا اسی سال گرلز کالج اور ماں بچہ ہسپتال کا بھی افتتاح ہوجائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی فیصلے کا اختیار قدرت کے پاس ہے جو بھی رزلٹ آئے گا نتائج سامنے آجائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں