گورنراسٹیٹ بینک

آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں،گورنراسٹیٹ بینک

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کررہاہے اور آئی ایم ایف سے اچھے اندازمیں مذاکرات چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پہلی بار متعارف نہیں کرایا گیا، اس سے پہلے پانچ بار اسٹیٹ بینک ترمیمی بل لایا گیا، بل پربحث ہوگی اور ہم چاہتے ہیں جو بل پاکستان کے فائدے میں ہو وہی پاس ہو۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ایف اےٹی ایف گرےلسٹ سے نکلنے کیلئےاقدامات کررہاہے، پہلےخدشہ تھا کہیں گرے کے بجائے بلیک لسٹ میں نام نہ آجائے۔ ڈاکٹر رضاباقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پہلی بارمتعارف نہیں کروایاگیا، اس سے پہلے5باراسٹیٹ بینک ترمیمی بل لایا گیا، بل پربحث ہوگی، چاہتے ہیں جوبل ملک کےفائدےمیں ہووہی پاس ہو۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2015میں اسٹیٹ بینک ایکٹ پاس ہواتھا،مانٹری پالیسی کمیٹی تشکیل دی گئی، وہ بل بھی خودمختاری کی طرف ایک قدم تھا، آئی ایم ایف سے رابطہ رہتا ہے اور تکنیکی حوالوں پربات چیت رہتی ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےاچھےاندازمیں مذاکرات چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں، یہ اہداف،ٹیکس نادندگان کوٹیکس نیٹ میں لاناشامل ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکانٹ سے متعلق رضا باقر نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ سےبیرون ملک پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا، اب تک ایک لاکھ 80ہزارپاکستانی فائدہ اٹھاچکے ہیں، روز انہ تقریبا 800 سے ایک ہزارنئے اکاونٹ کھل رہے ہیں۔