واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی کرنٹ اکانٹ میں اضافے اور خسارے کے درمیان فرق 2019 میں کم ہوگیا ہے .
اور کوویڈ-19 کی وبا 2020 میں اس عدم توازن کو مزید کم کرسکتی ہے، یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی
جاری سالانہ بیرونی سیکٹر رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2019 میں عالمی کرنٹ اکانٹ بیلنس کی فاضل
اور خسارے کی کل رقم دنیا کی مجموعی پیداوار(جی ڈی پی) کا0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی سے عالمی جی ڈی پی کے 2.9 فیصد
کے برابر رہ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع سے زیادہ اکانٹ بیلنس یورو کے علاقے میں جس کا محرک جرمنی
اور نیدرلینڈہے ، جبکہ توقع سے کم کرنٹ اکانٹ بیلنس بنیادی طور پر برطانیہ ، کینیڈا اور امریکہ میں رہا۔اس کثیرالجہتی قرض
دہندہ ادارے کا کہنا ہے کہ 2019 میں چین کی تخمینہ شدہ بیرونی حیثیت 2018 کی طرح ہے.
جوزیادہ تر بنیادی اصولوں اور مطلوبہ پالیسیوں کے مطابق ہے۔