سپر ٹیکس 67

آئی ایم ایف کا پالیسی سازی اور عملدرآمد میں کرپشن اور غیرضروری اثر و رسوخ کم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پالیسیوں کی تشکیل اورعمل درآمد میں کرپشن اور غیرضروری اثرورسوخ کے خطرات کم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں کے گورننس فریم ورک کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کے فریم ورک پر مکمل درآمد اور فریم ورک میں تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی شمولیت کامطالبہ کیا ہےـآئی ایم ایف نے ان اقدامات کو اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مالی خطرات کم کرنے کیلئے اہم قرار دیا ہے .

جبکہ احتساب اورشفافیت کوبڑھانیکے لییگورننس فریم ورکس کومضبوط کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پرزوردیاہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھے تاکہ پائیدار ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں