شہباز شریف

آئی ایم ایف پروگرام میں چین کا کردار مثالی تھا،وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔اسلام آباد میں زرعی سکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجوایٹس اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلباء کو سکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے متاثر کیا، اپنے دورہ چین میں وہاں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، پاکستانی طلباء بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، سکالرشپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں سے کیا۔انہوںنے کہاکہ سکالر شپ پر چین جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زائد ہے۔