مریم اورنگزیب

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری، جولائی میں طویل المدتی معاہدہ ہونے کی امید ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مائیکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے مشاورت ہوتی رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، مائیکرو اکنامک استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے

آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام کرنے جا رہے ہیں، جولائی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، ہماری خواہش ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔