اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہونے سے اسٹیٹ بینک ذخائر20ارب30کروڑ اور ملکی مجموعی ذخائر27ارب41کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کردہ رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی،ذخائر تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں،
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے بہتر فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے نتیجے میں رقم پاکستان کو دی گئی،رقم کا آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی تعلق نہیں،فنڈ موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 27ارب 41کروڑ ڈالر ہوگئی۔






