اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سب سے کم سود پر قرضہ دیتا ہے۔اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کہا کہ کوئی یہ بات نہیں کرتا کہ حکومت نے کیا اچھائیاں کیں،
ہم نے ملک کوکس طرح استحکام دیا،ہمیں پاکستان ملا تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، آئی ایم ایف سب سے کم سود پر قرضہ دیتا ہے، آئی ایم ایف سیقرضہ ملنے پر دیگر ادارے بھی قرضہ دیتے ہیں، میری باہر کوئی جائیداد نہیں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، پاکستان کے مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کروں گا۔