اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے بیل آﺅٹ پیکیج کی حتمی منظوری کاامکان ہے۔تفصیل کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا چھ ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اجلاس میں ویتنام، یوگنڈا ڈنمارک سمیت سات ملکوں کا ایجنڈا شامل ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت دو ارب ڈالر کی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔ سعودی عرب، چین اور یو اے ای سے بارہ ارب ڈالر قرض روول اوور کرانے کیلئے بھی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اورسرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں، دوطرفہ ممالک اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی کوششیں جاری ہے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان سات ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کا اسٹاف لیول معائدہ بارہ جولائی کو ہوا تھا۔