نہال ہاشمی 42

آئین کی پاسداری اور قومی یکجہتی ہی ترقی کا راستہ ہے، گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان ملک کی بقا، سلامتی اور وفاق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ 1973 کا آئین ہر شہری کو بنیادی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی قانون کی حکمرانی اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کرنے میں مضمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید علوم سے آراستہ کرنا روشن پاکستان کی بنیاد ہے، جبکہ آئین کی پاسداری اور معاشی استحکام کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کی تعمیر و ترقی کے لیے وفاق بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں