عثمان بزدار 168

آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ د ین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتا ہے ، آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

بدھ کو اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتا ہے، اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع دے کر قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں