لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کے حوالے سے تعداد پوری کرنے کیلئے ارکان اوران کے اہل خانہ کو اغواء کیا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو فتح کرنا ہے۔
انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرنے کے لیے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو اغوا ء کرکے نمبر پورے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔