سندھ ہائیکورٹ

آئینی بینچ کا چیئرمین گلبرگ ٹاون اور ڈائریکٹر اشتہارات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور ڈائریکٹر اشتہارات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ معافی نامہ قابل قبول نہیں اور ایک ہی دن میں فیصلہ سنایا جائے گا۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ ہم دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے اور ایک ہی دن میں فیصلہ دیں گے۔یہ کارروائی ایک نجی کولڈ ڈرنک کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھ.

ا کہ عدالت نے اشتہارات اتارنے سے روکا تھا لیکن فریقین نے نہ صرف اشتہارات ہٹائے بلکہ سائن بورڈز بھی اتار دیے۔عدالت نے چیئرمین گلبرگ ٹان اور ڈائریکٹر اشتہارات کے معافی نامے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔