صائم ایوب 16

آئوٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں،چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں،صائم ایوب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)حیدرآباد کنگز مین کے صائم ایوب نے کہا ہے کہ آئوٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں،چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ٹاپ آل راؤنڈر اور ٹاپ آرڈر میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کیلئے مشہور صائم ایوب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کنگز مین میں جس طرح کے ماحول کی توقع تھی اس سے بہتر ماحول ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نئی ٹیم سے کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے کھیل چکا ہوں ان میں امریکا جانے والے اور ڈومیسٹک کھلاڑی بھی شامل ہیں۔صائم ایوب نے کہا کہ ہمارے کپتان مارنوس لبوشین بھی خوش مزاج ہیں اور دوستانہ ماحول ہے، بہت مزہ آرہا ہے۔صائم ایوب نے کہا کہ کسی بھی ٹیم سے کھیلوں توقعات ہمیشہ زیادہ رہتی ہیں، آسٹریلوی کپتان اور آسٹریلوی کوچ ہیں ان کی طرح ہمارا بھی مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ ہم نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مینجمنٹ نے جارحانہ انداز کی عادت ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

اپنے آؤٹ آف فارم ہونے کے بارے میں صائم ایوب نے کہا کہ اسے بیڈ پیچ نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے، کیریئر میں ایسے چیلنج آتے رہتے ہیں میں چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے چیلنج سے گزر نہ بھی رہا ہوں تو سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے رزلٹ کی پرواہ نہیں میں ایک پراسس پر عمل کرتے ہوئے چیزوں کو سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں