بجلی صارفین

آئندہ مالی سال پاور سیکٹر کے47 منصوبوں کیلئے104 ارب کا بجٹ مختص ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاور سیکٹرکے 47 منصوبوں کیلئے 104 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن کیلئے 15ارب 97 کروڑ اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو 600میگاواٹ بجلی فراہمی کیلئے 11 ارب 62کروڑ مختص کیے جائیں گے ۔کوئلے سے 1320میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبہ کیلئے 5 ارب 25 کروڑ ،آئیسکو میں ایڈوانس میٹرنگ منصوبے کیلئے 2 ارب 94کروڑ جبکہ مٹیاری مورو تا رحیم یار خان پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن کیلئے 1 ارب 30 کروڑ رکھے جائیں گے۔

رشکئی اسپیشل اکنامک زون کیلئے 31 کروڑ،حطارانڈسٹریل زون میں بجلی فراہمی کیلئے 17 کروڑ جبکہ دھابیجی،ہری پور،صوابی میں دو سو بسی کے وی کے سب اسٹیشنز کے قیام کیلئے 4ارب 78 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔مہمند ڈیم سے بجلی کی ترسیل کیلئے 2ارب اور کاسا تھازنڈ منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔