مسرت جمشید چیمہ

آئندہ انتخابات میںپی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی’ مسرت چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے .

ذاتی خود نمائی میں چچا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیاہے ،جب بھی انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کرے گی ۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بتایا جائے پنجاب کی نام نہاد وزیر اعلیٰ کی تقریبات کیلئے خزانے سے ہر روز لاکھوں روپے کے اخراجات سے غریب عوام کا کیا بھلا ہو رہا ہے؟

گڈ گورننس نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کسی منصوبے کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت صوبے میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کی دعویدار ہیں لیکن عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں پائیدار ترقی کیلئے جو اصلاحات متعارف کرائیں تھیں نا اہل حکمرانوں نے عمران خان کے بغض میں سب کچھ ختم کر دیا جس کا خمیازہ ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔ ان شااللہ پی ٹی آئی دوبارہ واضح اکثریت سے اکثریت میں آئے گی اور اصلاحات اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رجیم چینج کے ذریعے اسے ختم کیا گیا تھا۔