پرویز خٹک

آئندہ الیکشن سائنٹفک طریقے سے لڑنا ہے، پرویز خٹک

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سائنٹفک طریقے سے لڑنا ہے عمران خان کا مشکور ہوں کہ مجھے صوبائی صدر بنایا ، میں نے جب بھی جو ذمہ داری لی اسے کامیابی کے ساتھ نبھایا، میرا سب سے پہلا کام ورکرز اور قائدین کا نفاق ختم کرنا ہے اور پارٹی میں جذبہ پیدا کرنا ہے ، ویلج کونسل کی تنظیم سازی کرنی ہے ، جو ورکرز پارٹی کے لئے دن رات محنت کریگا اسے ہی تنظیم کا حصہ بناوں گا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرا مقصد ورکرز کو اختیار دینا ہے ، ویلح کونسل تحصیل اور ضلعی تنظیمیں صلاح مشورے سے بنائی جائیگی ، عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے لیڈروں کو نہیں ورکرز کو فعال کرنا ہے ، انشااللہ ورکرز کی مشاورت سے پارٹی کو نیچے سے اٹھا کر اوپر لائیں گے۔

صوبائی صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کا ووٹ بنک بہت ہے مگر کچھ عرصہ سے اعتماد ختم تھا ، آئندہ الیکشن سائنٹفک طریقے سے لڑنا ہے ، ویلح کونسل میں کورٹ کے فیصلے کے مطابق ٹکٹ دینا ہوں گے ، تین امیدواروں کو ٹکٹ دینا مشکل ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ورکرز کو آپس کے مقابلے کے بجائے اتفاق رائے سے الیکشن لڑنا ہوگا ، ہم تحصیل مئیر کے لئے یونین کونسل تحصیل اور ضلعی تنظمیوں کے ساتھ ممران اسمبلی کی مشاورت سے ٹکٹ دیں گے ، اوپر سے ٹکٹ کسی کو نہیں ملے گا ، ورکرز کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن آسان نہیں ہو گا ، سائنٹفک طریقے سے الیکشن لڑنا ہوگا ، نعرہ ایک ہی ہے ، عمران خان کا اپنے اپنے من پسند نعروں سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے ، جو عمران خان کے ساتھ ہیں انہیں ٹکٹ کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے عمران خان کو ووٹ دینا ہے۔

صوبائی صدر نے کہا کہ مہنگائی عمران خان کی وجہ سے نہیں آئی یہ عالمی وبا کی وجہ سے آئی ہے ، ساری دنیا میں مہنگائی ہے تو ہم کیا کریں عمران خان تو عوام کو سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں ، ہم جب آئے تو 8ارب ڈالر کے قرضے تھے جس سے ملک ایک ماہ بھی نہیں چل سکتا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے دنیا وبا کی وجہ سے بند تھی ، تیل بند تھا، انڈسٹری بند تھی، جسکی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، ہیلٹھ کارڈ کے لئے عمران خان کو دعا تو دیں نہ ، بلاسود قرضے شروع کئے ہیں ، احساس پروگرام اربوں روپے کا پروجیکٹ ہے۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بہت جلد ضلع کی سطع پر عوامی بہبود کے تمام کام جاری کر دئیے جائیں گے ، عمران خان مزے نہیں کر رہا وہ بہت پریشان ہیں 29 ارب ڈالر اس حکومت نے قرضے کی قسطیں ادا کی ہیں ، اس سے پہلے کس حکومت نے اتنے قرضے ادا کیے؟

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور جذبات کا نہیں سوچ کا دور ہے ، میں چھ ماہ تک پارٹی کو ترقی نہ دلائی تو صدر کا عہدہ خود چھوڑ دونگا ، اب ورکرز کو پوچھنے والے آگیا ہوں اب ورکرز فکر نہ کریں ، اپوزیشن روزانہ کہتی ہے کہ حکومت آج گئی کل گئی ہماری حکومت کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ مولانا کے ساتھ ہو ، باقی پارٹیاں تو ختم ہوگئی ہیں ، ضلع مانسہرہ اچھا رزلٹ دے گا تو بابر سلیم کو وزارت ملے گی ، اس الیکشن کا انحصار آئندہ عام انتخابات پر پڑیگا۔