اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات میں جون 2020ء کے دوران32.03 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 136.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2019ء کے دوران آئرن اور سٹیل کی درآمدات کاحجم 201.3 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات میں 64.5 ملین ڈالر یعنی 32 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
