نمایاں اضافہ

آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ملک میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبرتک کی مدت میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 1.166 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.45 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر830.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ دسمبر2021 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 233.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 53.40 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 152.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.627 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔