سلمان علی آغا 12

،ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں، سلمان علی آغا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے اس کے لیے ہم تیار ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلےکے بعد 11 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

رواں ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں بار ہی بھارت کو فتح حاصل ہوئی ہے1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور ایک بھی بار پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں