شعیب ملک 19

یہ ٹیم پاکستان کی کم اور کچھ کھلاڑیوں کی زیادہ لگتی ہے،شعیب ملک پھٹ پڑے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کار کر دگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ یہ ٹیم پاکستان کی کم اور کچھ کھلاڑیوں کی زیادہ لگتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ کچھ کھلاڑی ایسے ہیں یہ پاکستان کی ٹیم ان کی لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑی تبدیل ہوئے ہیں اور پاور دوسرے کھلاڑیوں کے پاس گئی ہے، ٹیم میں چیزیں مس مینجڈ ہیں، فیصلہ سازی صحیح نہیں ہورہی۔شعیب ملک نے کہا کہ کچھ سلیکٹرز، کوچز نے کافی چیزیں خرابی کی ہیں صرف کھلاڑیوں کا قصور نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم اوورز کے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ پر پریشر ڈال سکتا ہے، قومی ٹیم کو بارش کی وجہ سے گیم پلان تبدیل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب جو صورت حال ہے ایک، ایک پوائنٹ مل جائے تو زیادہ بہتر ہے، کم اوورز میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے سے زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ سپر 8 مرحلے میں غلط فیصلے کی گنجائش نہیں ہوتی، غلطی کریں گے تو دوسری ٹیم دباؤ ڈال دے گی۔شعیب ملک نے کہا کہ خواجہ نافع کو ایک میچ کھلا کر کیا پیغام دیا گیا ہے، عجیب حرکتیں کی جارہی ہیں، نوجوانوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں