ویرات کوہلی 51

یہ اسٹار اپنی ٹیم کو بہت آگے لے کرجائے گا، ویرات کوہلی نے بتادیا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)ویرات کوہلی نے اپنے ہم عصر کرکٹر کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی ٹیم کو بہت آگے لیکر جائے گا۔

بھارتی سپر اسٹار بیٹر نے اپنی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے نئے کپتان رجت پاٹیدار کی تعریف کی اور انھیں کافی باصلاحیت قرار دیا، ان کے مطابق دائیں ہاتھ کے بلے باز رجت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں طویل عرصے تک فرنچائز کی قیادت کریں گے۔آر سی بی ان باکس ایونٹ میں بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے نوجوان پلیئر رجت پاٹیدار کو ایک حیرت انگیز ٹیلنٹ قرار دیا۔

رجت پاٹیدار کا تعارف کرواتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جو لڑکا اگلا آنے والا ہے، وہ ایک ایسا لڑکا ہے جو آپ لوگوں کی طویل عرصے تک قیادت کرے گا، اس لیے اسے ہر ممکن محبت سے نوازیں۔آر سی بی کے سابق کپتان نے شائقین سے بھی کہا کہ وہ رجت پاٹیدار کی پورے ٹورنامنٹ میں حمایت کریں، کوہی نے کہا کہ رجت ایک بہتری کھلاڑی ہے، یہ ہم سب جانتے ہیں، لیکن ان کے کندھوں پر ایک بڑا بوجھ آگیا ہے،کوہلی نے کہا کہ وہ اس حیرت انگیز فرنچائز کے لیے بہت اچھا کام کریں گے اور ٹیم کو آگے لے جائیں گے، ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں