شہباز اکمل جندران۔۔۔
وفاق محکمہ تعلیم کی طرف سے نافذکیا جانےوالا یکساں قومی نصابSingle National Curriculum ادھورا نکلا۔
پنجاب کابینہ نے صوبے میں وفاق کے تیار کردہ یکساں قومی نصاب کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے تعلیمی سال 2021 اور 2022 کے لئے پہلی سے پانچویں جماعت تک نئے قومی نصاب کے مطابق سلیبس پڑھائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
تاہم اب جا کے وفاقی محکمہ تعلیم، صوبائی محکمہ تعلیم اور پی سی ٹی بی کے علم میں آیا ہے کہ پہلی جماعت سے پہلے کے دو برسوں کا نصاب تیار ہی نہیں کیا گیا۔
ایس این سی کے تحت پہلی جماعت سے قبل اسلامیات، اردو اور ریاضی پر مشتمل ایک نصاب بنایا گیا ہے جو پہلی جماعت سے قبل ایک سال پریپ میں پڑھایا جائیگا ۔
تاہم پرائیویٹ سکول مالکان کی طرف سے وفاقی و صوبائی سطح پر حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پہلی جماعت سے قبل ایک نہیں کہ تین سال کی پڑھائی ہوتی ہے۔ جو پری نرسری ، نرسری اور پریپ پر مشتمل ہوتی ہے۔
تاہم پری نرسری اور نرسری کا سلیبس نہ ہونے کہ وجہ سے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کی انتظامیہ پریشانی کا شکار ہے ۔کیونکہ پی سی ٹی بی نے این او سی اور اپروول کے بغیر کوئی بھی کتاب پڑھانے سے منع کررکھا ہے۔
جبکہ پری نرسری اور نرسری کلاسوں کے لئے کتابوں کی اشاعت کے لئے اسی وقت جاری کیا جاسکتا ہے جب ان کلاسقں کا سلیبس منظور ہو چکا ہو۔ اور سلیبس تو ابھی تیار کی نہیں ہوا۔