یو ای ٹی 132

یو ای ٹی کے داخلہ ٹیسٹ آج سے شروع ہونگے

اسلام آباد/مظفر آباد(ر پورٹنگ آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) کے زیر اہتمام انجینئرنگ میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ (آج)پیر سے شروع ہونگے، ایک روز میں لیے جانے والا انٹری ٹیسٹ کورونا کے باعث 4 روز تک جاری رہے گا۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق انٹری ٹیسٹ پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں 5 سے 8 جولائی تک لیے جائیں گے،انٹری ٹیسٹ میں 33 ہزار 649 امیدواروں کے لیے 110 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

ایک دن میں مختلف اوقات میں 4 گروپس کے ٹیسٹ ہونگے، کورونا کے باعث یونیورسٹی ایک دن کے بجائے 4 دنوں میں امیدواروں کی کم تعداد کرکے ٹیسٹ لے رہی ہے، تمام امیدواروں کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں