یو ای ٹی پشاور

یو ای ٹی پشاور میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا مطالبہ

پشاور ( رپورٹنگ آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے ٹیچرز ایسو سی ایشن نے گورنرنے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ میں وائس چانسلر کی تقرری ہنگامی بنیادوں پر کی جائے کیونکہ وائس چانسلر کی تقرری نہ ہونے سے جامعہ کے امور چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بصورت دیگر ان کلاسز سے بائیکاٹ سمیت دھرنا دیا جائے گا اور فپواسا کے تنظیم سے بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے گی

یہ مطالبہ ایوٹا کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو صدر ڈاکٹر فیروز شاہ کی صدارت میں منعقد ہوااورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر صادق علی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں وائس چانسلر کی عدم تقرری سے پیدا شدہ انتظامی مسائل اور مالی مسائل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا شرکاء کا کہنا تھا کہ صوبے کی سب سے بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی پچھلے ایک مہینے سے وائس چانسلر کی قیادت سے محروم ہے جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ، سینڈیکیٹ کے علاوہ دیگر امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بجٹ کا وقت سر پر ہے اگر وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں بجٹ صحیح انداز میں تیار نہ ہوا تو مالی مسائل میں مزید اضافہ ہوجائیگاجس کی وجہ سے پو را سال یونیورسٹی مالی مسائل کا شکار ہوگی جبکہ ملازمین کی تنخواہیں، تدریسی اور انتظامی مسائل بھی بڑھ جائیں گے اور جامعہ میں جاری آن لائن کلاسز بھی متاثر ہوسکتے ہیں ۔