تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ وہ یوکرین کو فوجی امداد دینے اور مسئلے کی حل کی خاطر مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کودیئے گئے انٹرویومیں نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کیا اسرائیل یوکرین کو میزائل شکن آئرن ڈوم امریکی ڈیفنس سسٹم دینے کے لیے تیار ہے؟ اس کے جواب اسرائیلی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر غور کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے غیر معروف ارٹلری گولا بارود کا ایک ذخیرہ اسرائیل سے یوکرین منتقل کر دیا ہے۔ ان کے بہ قول ایران کے خلاف اسرائیل کی کارروائیاں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ نے حال ہی میں اسرائیل سے بھاری گولہ بارود لے کر یوکرین منتقل کیا ہے۔