امریکی سفیر

یوکرین میں خاتون امریکی سفیر استعفی دینے کے لیے تیار

کیف (رپورٹنگ آن لائن )یوکرین میں خاتون امریکی سفیر مستعفی ہونے جا رہی ہیں۔ برنک کو اس عہدے کے لیے سابق صدر جو بائیڈن نے نامزد کیا تھا اور وہ مئی 2022 سے کیف میں سفیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر رخصت ہو جائیں گی۔ محکمہ خارجہ نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

برنک 20 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ خارجہ کو چھوڑنے والے اعلی ترین درجے کے سفارت کاروں میں سے ایک ہوں گیں۔ وہ مستعفی ہوکر کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے دیگر تجربہ کار اہلکاروں کے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔