ٹرمپ 47

یوکرین میں امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین امن منصوبے پر آگے بڑ رہے ہیں، تاہم ابھی کچھ اہم معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب سے فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات کے بعد اسے تعمیری اور بہترین قرار دیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر نے بھی اس ملاقات کے حوالے سے اسے بہترین قرار دیا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 20 نکاتی امن منصوبے پر 90 فیصد اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یوکرین کو درکار حفاظتی ضمانتوں پر 95 فیصد اتفاق کے قریب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ روسی صدر پیوٹن امن کے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں