جون ہیلی 59

یوکرین جنگ میں روسی ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے وزیر دفاع جون ہیلی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ساڑھے تین برس گزر چکے ہیں اور برطانوی پارلیمنٹ آج بھی یوکرین کی مکمل حمایت پر متفق ہے، جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ یہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی مکمل جارحیت کا 1239واں دن ہے۔ یوکرین کے عوام نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل جو امن دیکھا تھا، وہ جنگ نے چھین لیا۔ ان کے گھر تباہ کر دیے گئے، زمینیں چھین لی گئیں، بچوں کو اغوا کیا گیا اور ان کے پیارے قتل کر دیے گئے۔ اس کے باوجود یوکرینی عوام، چاہے عام شہری ہوں یا فوجی، غیر معمولی عزم کے ساتھ مزاحمت کر رہے ہیں۔

جون ہیلی نے بتایا کہ پچھلے ماہ روسی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ چکی ہے، جب کہ صرف رواں سال میں روس کو 2 لاکھ 40 ہزار کے لگ بھگ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے مطابق ان بھاری نقصانات کے باوجود پوتین کی جارحانہ حکمتِ عملی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، بلکہ روس یوکرین پر یکطرفہ ڈرون حملوں کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں