سٹیووٹکوف 59

یوکرین تنازع پر بہت پیشرفت کی ، اب اختتام پر ہیں، امریکی ایلچی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع پر ہم نے بہت پیشرفت کی ہے، اب اختتام پر ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی مذاکراتی ٹیم بہت شاندار ہے، اگر دونوں فریق یوکرین تنازع کو حل کرنا چاہتے ہیں تو ہم اسے حل کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو ٹیرف فری زون بنانا اس کی معیشت کے لیے گیم چینجر ہوگا، یوکرین تنازع پر بات چیت کے لیے روس روانہ ہون گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں