یوکرین 98

یوکرین اورروس تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن) امریکا نے یوکرین روس تنازع پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج (پیر کے روز) طلب کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار وکٹوریہ نولینڈ نے ایک بیان میں کہاکہ اگر یوکرین میں کوئی مسئلہ ہوا تو وہ چین کے لیے بھی اچھا نہیں ہو گا۔

وکٹوریہ نولینڈ نے چین سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ یوکرین تنازع میں روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اورآج اس سلسلے میں ہونیوالے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا کا ساتھ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں