واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ یوکرینی مفاہمت سے متعلق فیصلوں کا وقت آگیا ہے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈٹر مپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے ایسے مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں کچھ فیصلے کرنے ہوں گے جنہیں کرتے ہوئے میں خوش نہیں ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ روس اور یوکرین تنازعے کے حوالے سے کچھ چیزوں بارے جانتے ہیں لیکن اب حتمی فیصلے کرنے کا وقت آگیاہے۔