کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اور ٹرمپ نے اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
صدر زیلنسکی نے یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ امریکا یوکرین کو مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے گا۔









