جاپان 120

یوکرائن جنگ میں روس کے خلاف اورامریکا کے ساتھ ہیں، جاپان

ٹوکیو(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی، دنیا کو ایک خوفناک جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، جنگ کی صورت میں امریکا نے روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کہنا تھا کہ روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں، روسی اقدامات یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ روسی اقدامات تسلیم نہیں کر سکتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں