کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو ہوا ہے وہ وکیل کا کام نہیں ہے، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی۔ضیا لنجار نے مزید کہا کہ کورٹ پولیس ملزمان کو پیش کرنے اور لے جانے کے لیے ہوتی ہے، یوٹیوبر پر حملے پر افسوس ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی صبح عدالت آمد پر وکلا نے یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔








